سوات:  آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل سوات نے 14 اکتوبر کو اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایپکا سے علی رحمان، آپا کےصدر حاجی فضل معبود خان، واسا صدر، محمد رازق، رشید علی، برکت علی، حافظ محمد علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کے تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے۔مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہمارا دھرنا جاری رہے گا اور حقوق کے حصول تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔