سوات: پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں بعض پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات تفصیل سے سنی گئیں جن میں کئی پر فیصلے صادر کئے گئے جبکہ سماعت کے دوران بعض شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کیا گیا۔