سوات: ڈاکٹر بشری خورشید (مرحومہ) کی قابلیت اور اعلی کردار کے اعتراف میں اور اس کے ایثال ثواب کے لئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور اور اسلام آباد کے ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے مایہ ناز مرد وخواتین ڈاکٹرز اور پروفیسرز نے اس کے آبائی گاوں اوڈیگرام میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مفت معائنہ /مرض کی تشخیص و فری ٹیسٹ اور مفت ادویات مریض کو فراہم کی جائیگی،مرد اور خواتین 11 اکتوبر بروز اتوار بمقام خورشید خان حجرہ ،محلہ بونیر خان کالونی اوڈیگرام ،سوات تشریف لائیں