سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع سوات کے 12 سے 16سال کے بچے اور بچیوں کی رجسٹریشن کے لئے سنہری موقع، واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے سلسلے میں خیبرپختونخوا ضلع سوات بھر کے بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرائلز 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ سوات میں ہونگے۔پاکستان واپڈا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ٹرائلز کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھرکے بہترین کوچزکو سوات مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان واپڈا 2010سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنے صلاحیت نکھارنے کے لیے ایک پروگرام شروع کر رکھا ہے۔ اس پروگرام کے تحت12 سے 16سال عمر کے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہے وہ لڑکےجوااتھلیٹکس،اسکواش،ہاکی،کراٹے،فٹبال،ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس،کراٹے،سکواش اورہاکی میں سے کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہے ان ٹرائلز میں شامل ہوسکتے ہے۔خواہش مند بچے نادرا Bفارم اور سکول آئی ڈی کارڈ کے ساتھ شیڈول پروگرام کے تحت 13اکتوبر کو صبح نو بجے گراسی گروانڈ مینگورہ سوات پہنچ جائے۔. پہلے مرحلے میں ان بچوں کا فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا جو آٹھ سومیٹریاچار سو میٹر دوڑ اور بیس پش آپس،44میٹر کون ڈرل اور کم از کم چھ مرتبہ چن اپس پر مشتمل ہوگی کامیاب کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے میں ان کے مخصوص کھیلوں میں مہارت کا ٹسٹ لیا جائے گا اور ان دونوں مرحلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں کو ٹریننگ اور کوچنگ سہولیات کے ساتھ ساتھ 7 ہزار روپے ماہانہ اعزاز یہ بھی دیا جائے گا
سوات میں واپڈا اسپورٹس ٹرائلز 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ میں منعقد ہونگے
