سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں آرمی کے طرف سے اختیارات سول انتظامیہ کو حوالہ کرنے پر ریلیاں اور جلسہ تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں سول سوسائٹی ، تاجربرادری اور مقامی لوگوں نے فوج سے اختیارات کو سول انتظامیہ کے حوالے پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور سوات میں قیام امن پر ریلی نکالی اس سلسلے میں نشاط چوک میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوا جس سے ایم پی اے اور ڈیڈیک کے چیئرمین فضل حکیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں قیام امن کے لئے سوات کے لاکھوں عوام، پاک فوج اور پولیس کے جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جن کو تاعمر یاد رکھاجائیگا انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام امن کے افادیت بخوبی جانتے ہیں اب سوات کے عوام علاقے کے امن کے لئے سیکورٹی کا کام اداکرینگے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فوج کے طرف سے اختیارات سول انتظامے کو حوالگی سے ثابت ہوتاہے کہ علاقے میں دیرپاقیام امن اچکاہے ۔ اس موقع پر سوات ٹریڈ فیڈریشن کے نائب صدر حضرت رحمان ماما ، ال سوات رکشہ یونین کے صدر ابراہیم خانخیل، سینئرصحافی رحمت علی خانجی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے خطاب کیا۔جلسے اور یلی میں بڑی تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باند کے نعرے لگائیں۔