سوات   (مارننگ پوسٹ )   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات سٹیڈیم سیدو شریف میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کردیا رجسٹریشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد نہ صرف بے گھر لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، بلکہ یہ ہزاروں بیروزگار افراد کے روزگار کا وسیلہ اور معیشت میں تیزی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اس میگا رہائشی منصوبے کا اعلان کرتے وقت قوم کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے سرخرو ہوکر نکالیں گے۔