سوات:  پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے نو منتخب صدر شمشیر علی میر خان خیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہائی کورٹ کے وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔