سوات(مارننگ پوسٹ) منگلور میں پولیس پر فائرنگ جوابی کارروائی میں ڈکیت ہلاک ایک پولیس والا زخمی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کے مطابق پیر کے صبح کو منگلور پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر ہائی سکول کے قریب فائرنگ ہوئی، پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی ہلاک کی شناخت جمیل احمد سکنہ گانشال ہوا جوکہ سوات پولیس کو ڈکیتی کی ورادت میں مطلوب تھا پولیس کے مطابق جائے وقعہ سے خون کے دھبے بھی ملے جس سے اندازہ لگایاگیاکہ ان کاایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیاہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ اپریش شروع کردی ہے، ڈکیت کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رحما ن اللہ زخمی ہوا ہے جن کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
منگلور میں پولیس پر فائرنگ جوابی کارروائی میں مطلوب ڈکیت ہلاک
