ضلع شانگلہ میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا،ٹیسٹ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے ریسٹورنٹس، باربر شاپس، عوامی اجتماعات، جلسے جلوس اور پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹا ھونے پرایک ماہ کےلئے پابندی عائد کر دی گئی
ڈپٹی کمشنر افس شانگلہ کے سویئپر شنکر مسیح کی اھلیہ حنا مسیح کے خون کا نمونہ شک کی بناء پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ھیلتھ اسلام آباد بھیجوا دیا گیا ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا کے مطابق حنا مسیح کی ٹریول ھیسٹری کے مطابق مذکورہ خاتون چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس شانگلہ ائی تھی خاتون کو احتیاطی تدابیر کے تحت اپنے گھر میں ایئسولیٹ کردیا گیا ھے ٹسٹ آنے پر صورتحال واضح ھو جائے گی خاتون حنا مسیح کے خاوند شنکر مسیح کو دفتر سے چھٹی دے دی گئی ہے خاتون حنا مسیح کو بخار اور زکام کی تکلیف کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال الپورئ لایا گیا تھا دوسری طرف ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے دفعہ 144لگاتے ہوئے ضلع بھر میں تمام ریسٹورنٹس، باربر شاپس،شادی بیاہ کی تقریبات، جلسے جلوس اور پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹا ھونے پر ایک ماہ کےلئے پابندی عائد کر تے ہو ئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
ضلع شانگلہ میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا،ٹیسٹ اسلام آباد بھیج دیا گیا
