سوات: پشاور کے نجی میڈیکل کالج میں دل کے دورے سے جاں بحق ہونے والی طالبہ بشریٰ خورشید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے”مڈ خدمت“ تنظیم نے ڈاکٹر بشریٰ کے گھر اوڈیگرام میں فری میڈیکل کیمپ لگایا، جس میں ملک بھر سے24 مرد و خواتین ڈاکٹروں نے ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویہ تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ کے والد خورشید خان نے کہا کہ ان کی بیٹی کا عزم تھا کہ وہ تعلیم مکمل کرکے سرکاری نوکری کے بجائے خواتین کا مفت علاج کرے گی۔ یاد رہے کہ بشریٰ خورشید 12 اگست کو پشاور کے ایک نجی ہسپتال میں دل کے دورے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔
سوات،ڈاکٹر بشریٰ خورشید کی یاد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
