(سوات)ترجمان محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں میں سیاح خصوصی احتیاط تدابیرکا خیال کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی صورت میں سیاح گاڑیاں پانی میں لیجانے کی ہر گزکوشش نہ کریں، سیاح دریا اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ سیلابی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں۔
ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات میں موسمیاتی صورت حال اور راستوں سے متعلق ہیلپ لائن 1422پر رابطہ کریں۔