( مارننگ پوسٹ )واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے سلسلے میں خیبرپختونخواضلع سوات کے بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرائلزکل 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ سوات میں ہونگے۔ ملک کے بہترین کوچزکو سوات مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان واپڈانے کئی سال سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیت نکھارنے کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا پروگرام کے تحت12 سال سے 16سال عمر کے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہے وہ لڑکے جو اتھلیٹکس،اسکو اش، ہاکی، کراٹے، فٹبال، ٹینس جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس،کراٹے ، اسکواش میں سے کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہے ان ٹرائلز میں شامل ہوسکتے ہے۔خواہش مند بچے نادرا فارم (ب) اور ا سکول آئی ڈی کارڈ کے ساتھ شیڈول پروگرام کے تحت صبح 9 بجے گراسی گراونڈ پہنچ جائے ۔ پہلے مرحلے میں ان بچوں کی فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا جو 800میٹر400 میٹر دوڑ اور بیس پش آپس،44میٹر کون ڈرل اور کم از کم 6 مرتبہ چن اپس پر مشتمل ہوگی کامیاب کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے میں ان کے مخصوص کھیلوں میںٹیسٹ لیا جائے گا ۔ منتخب بچوں کو ہر ماہ 7 ہزار روپے اعزازیہ بھی دیا جائے گا
سوات، بچوں اور بچیوں کے لئے سپورٹس ٹرائلزکل 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ میں ہونگے
