سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ واپڈا پاکستان کے ہیڈ کوچ شفقت دانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹ عثمان احمد کی زیر نگرانی واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کھیلوں کے ٹرائلز کامیابی سے جاری ہے، 16اور 14سال سے کم عمر کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، واپڈا کے دیگر کوچز نے کھلاڑیوں کی جانچ پڑتال کی اور پہلے مرحلے میں با صلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، کل دوسرے روز فائنل انتخاب ہوگا، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عثمان احمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوات میں کاپی ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں پرکثیر تعداد میں کھلاڑیوں کی شر کت سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں کے نوجوان کھیلوں کے بڑے شوقین ہیں، ہم پہلے مرحلے میں جو کھلاڑی منتخب کریں گے وہ اگلے مرحلے میں براہ راست لاہور میں ہونے والے فائنل ٹرائلز میں حصہ لیں گے، انہوں نے اس موقع پر تمام کوچز کی کوششوں کو بھی سراہا ار کہا کہ منتخب کھلاڑی مالی معاونت کیساتھ نت نئی مہارتوں سے بھی مستفید ہوں گے، سوات کوچز محمد خان (عرف ماخا)، محمد آیاز، الطاف حسین (عرف سمٹی) اور دیگر نے بھر پور معاونت کی، اس موقع پر سوات سپورٹس آفیسر کا شف فرہان بھی موجود تھے، انہوں نے پشاور میں ہونے انڈر 16سپورٹس ٹرائلز کے حوالے سے منتخب کھلاڑیوں کو بھی ہدایت جاری کردی۔
سوات گراسی گراونڈ میں واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے ٹرائلز کامیابی سے جاری
