سلیمان ایس این

خپل کور فاونڈیشن جو آج سے تقریبا 25 سال پہلے یعنی 1996 میں وجود میں آیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں یتیم بچے اور بچیوں کو مفت تعلیم و صحت ،قیام و طعام دیا جارہا ہے، خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ 2 کیمپس ہے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج بوائز کیمپس مکانباغ اور گرلز کیمپس گلکدہ جس میں نو سوسے زائد یتیم بچوں کو ایف ایس سی تک تعلیم و تربیت کھانا ،پینا،رہائش اور سب کچھ بلکل مفت دیا جارہا ہے،

خپل کور ویلج فیز 2


خپل کور فاونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لئے ’’ خپل کور ویلج ‘ ‘ کے نام سے اہم منصوبو ں پربھی کام جا ری ہے۔ خپل کور ویلج کے قیام کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش و تربیت کے لئے قیام و طعام، تعلیم و صحت اور ذہنی و جسمانی نشو نما کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔الحمد اللہ !اس وقت خپل کور فاونڈیشن میں سینکڑوں بچے اور بچیاں قیام پذیر ہے۔اِس ماں جیسی خپل کور عمارت میں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے تعلیم یا فتہ انتظامی عملہ موجود ہے جو بچوں کے لیے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے صحت مند ماحول کا اہتمام کرتاہے۔ خپل کور فاونڈیشن  میں ڈسپنسری، کمپیوٹرلیب ، لائبریری،سپورٹس گراونڈ، ان ڈور گیمز اوربچوں کی نفسیاتی نشو نما کے لیے مختلف لیکچرز اور تعلیمی دوروں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ خپل کور فاونڈیشن پورے ملاکنڈ ڈویژن میں خپل کور ویلجز  کے قیام کا عزم رکھتی ہے۔

خپل کور فانڈیشن کے بورڈ ممبرز جس میں حاجی محمد علی ،رفیع الملک ،شیر محمد ،فضل خالق،شاہد اقبال،مراد علی،عمران خان ،ارشد خان ،شمشیر علی اور دیگر اپنے خدمات بلکل مفت دے رہے ہیں ان کے سر براہی میں یہ بات سامنے آئی کہ پلے گروپ سے تیسری کلا س کے بچوں اور بچیوں کے لئے گھر جیسا ماحول ہونا چاہیے جس میں خپل کور ویلج کے نام سے یتم بچوں کے لئے انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کا رہائشی منصوبے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اس خواب کو پورا کر نے کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے خپل کور فاونڈیشن کو اپنے منظور شدہ مالی فنڈز سے 5 کروڑ روپے جاری کردئے ہیں پہلے خپل کور ویلج فیز ون بن چکا ہے جس میں پلے گروپ سے تیسری کلاس تک بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرینگے اور اب جو عمارت وزیر اعلی محمود خان کے طرف سے منظور شدہ مالی تعاون کی وجہ سے تعمیر کیا جارہا ہے وہ ” خپل کور ویلج فیز ٹو” ہے جس میں جدید فلیٹ بنائے جارہے ہیں ،ہر فلیٹ میں 3 کمرے ،ڈرائنگ رووم،سٹوراور کیچن ہے ہر فلیٹ میں 5 بچے اور بچیاں رہینگی اور اس میں ایک تنخوادار تعلیم یافتہ ماں اور ایک خالہ ہوگی جس سے بچوں کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ یعنی مالدار لوگوں کے بچے جس طرح اپنے گھروں میں رہتے ہیں جیسا ماحول ملے گا،خپل کور فاونڈیشن کے یتیم بچے اب "خپل کور ویلج فیز 2 ” میں رہینگے جو انشا اللہ تقریبا اگلے 2 ماہ میں تعمیر ہوجائیگی اور جس کے افتتاح کے لئے خیبر پختونخوا وزیر اعلی محمود خان صاحب کو مدعو کیا جائیگا

خپل کور ویلیج فیز 2

” خپل کور ویلج فیز 3 ” کے لئے بھی وزیر اعلی محمود خان نے مزید فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ خپل کور ویلج فیز 3 بھی بننے گا ،”خپل کور ویلج فیز 3 میں ٹیکنیکل سکول اور نرسنگ کالج ہوگا جس کے لئے زمین خریدی گئی ہے تاکہ اس میں یتیم بچے اور بچیاں ہنر بھی سیکھے اور نرسنگ کورس بھی کریں اور سوات کے اور لوگ بھی اس سے فائدہ لے سکیں، خپل کور ویلج پورے خیبر پختونخوا میں واحد ایک شاندار ماڈل ہوگا