سوات(مارننگ پوسٹ) اس د ور جدید میں کا لج کا لونی ، گرلز ہائی سکول ، ٹی ایم اے آفس ، ڈگری کا لج کبل ،سول ویٹرنری ہسپتال اور کبل گراونڈ کا مینراستہ دلدل میں تبدیل،گندے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے طالبات سمیت عوام الناس کا جینا محال،باربار شکایات کے باوجود ارباب اختیار کی خاموشی معنی خیز، طلبہ و طالبات کو احتجاج پر مجبور کئے بغیر مسئلہ حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار کبل کا لج کا لونی سے تعلق رکھنے والے مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرلز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولزکبل سمیت کا لج کا لونی ، گرلز ہائی سکول ، ٹی ایم اے آفس ، ڈگری کا لج کبل ،سول ویٹرنری ہسپتال اور کبل گراونڈکا انحصار صرف اس راستے پر ہے جس پر پیدل چلنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ صاف کپڑوں میں آئے ہوئے طلبہ و طالبات سمیت عوام الناس کا گندے پانی کے تالابوں اور کیچڑ میں سے گزرنا جوپڑتاہے جبکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار بار شکایات کی گئیں ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی لہٰذاارباب اختیار نوٹس لے کر مذکورہ سڑک صاف کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کریں بصورت دیگر طلبہ و طالبات اور کالج کالونی کے مکین سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔