سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایاگیا ، مختلف مقامات پر تقریبات ، واک اور ریلیاں ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ، 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے سوات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مختلف علاقوں میں واک اور ریلیاں نکالی گئی ، مرکزی تقریب سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان ، اے اے سی عامر علی شاہ ، سوات چمبر کے صدر یوسف علی خان ، تاجر برادری ، سول سوسائیٹی اور خپل کور ماڈل سکول کے بچوں اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے رضاکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر نشاط چوک تک ریلی بھی نکالی گئی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان ، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو ظالمانہ فعل جاری ہے وہ کھلی دہشت گردی ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے ایک قرارداد پیش کی جس میں اقوام متحدہ کے قرارداد پر فوری طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا عالمی دنیا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کریں ۔
سوات میں یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایاگیا
