سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماو حلقہ پی کے ۵ سے متوقع امیدوارشہزادہ میانگل امیرزیب شہریار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں بجلی لوڈشیڈنگ معنی خیز ہے،شہریوں کی مشکلات کا احساس کیا جائے،بجلی لوڈشیڈنگ کیوجہ سے پانی کاقلت کا مسئلہ بھی پیدا ہوا ہے،کچھ دنوں کی مہمان حکومت اخری دنوں میں عوام کی بددعائیں لے کر ختم ہورہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے عوام کو مختلف طریقوں سے اذیت دی جارہی ہے مہنگائی،لوڈشیڈنگ،پانی قلت،بیروزگاری کے باوجود ہم عام لوگ کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں جس کا مقصد صرف ووٹ لینا ہوتا ہے مگر اب مزید ایسے نہیں چلے گاکیونکہ عوام اس بار ووٹ ہی کے ذریعے ان سیاسی مداریوں سے انتقام لیکر تاریخ رقم کریگی۔