سوات(مارننگ پوسٹ) سوات ضلع بھر میں موٹر سائیکل حادثات کی ایک اور بہت بڑی وجہ موٹر سائیکلوں کی بھر مار ہے اور آج کل ہر عمر کے فرد کو باآسانی موٹر سائیکل بارگین سنٹروں سے آسان اقساط پر مل جاتی ہے اور اسکے لئے کوئی خاص شرائط بھی حکومت کی جانب سے وضع نہیں کی گئی ہیں۔تھوڑے ہی عرصہ میں موٹر سائیکل فروخت کرنے والی مختلف کمپنیوں کے فرنچائز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جو مقابلے کی آڑ میں لوگوں کو آسان ترین شرائط پر موٹر سائیکل فروخت کر تے ہیں 


موٹر سائیکل حادثات میں زخمی یا جاں بحق ہونے والے افراد 14سے 17سال کے عمر کے بچے ہوتے ہیں جو کم عمری کی وجہ سے سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں، والدین کی جانب سے نوجوانوں کی طرف سے بے توجہی , ہیلمٹ استعمال نہ کرنا اور اوور سپیڈنگ اورون ویلینگ کی وجہ سے نوجوان اپنی قیمتی جانے گنوا بیٹھتے ہیں