سوات(مارننگ پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات عمران خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے میڈیکل انچارج آصف خان اور بریکوٹ سٹیشن ہاؤس انچارج عامر خان کی نگرانی میں فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول نواگئی بریکوٹ میں طلباء کو ٹریننگ دیدی گئی اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنا اور آگ لگنے کی صورت میں آگ سے بچاؤ اور آگ کو کم کرنے کے طریقے سیکھائے گئے تاکہ ہر قسم ایمرجنسی میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو ٹریننگ کے دوران ریسکیو 1122 کے جوانوں نے طلباء کو کویڈ-19 کے ایس او پیز کے حوالے سے بھی اگاہ کیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام تر حکومتی ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں ماسک پہنے اور آپس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھے اس موقع پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تحصیل بریکوٹ کے سکول میں اساتذہ اور طلباء کو ریسکیو 1122 کے حوالے سے بھی بریفنگ دی کہ ریسکیو 1122 عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی تمام تر سہولیات بلکل مفت فراہم کرتا ہے لہٰذا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122پر مفت کال کریں اور ریسکیو 1122کی خدمات حاصل کریں ریسکیو 1122کے جوانوں نے ہر قسم ایمرجنسی سے نمٹنے اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کی بین الاقوامی معیار کی تربیت حاصل کی ہے اور افسران بالا کی ہدایت کی روشنی میں 24/7 عوام الناس کی خدمات کے لئے کوشاں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔