شوکت علی یوسفزئی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے سوات کا مختصر دورہ کرنے پر استقبال کیا۔ وزیر اعلی کا سیدو شریف میں والی سوات کے گھر آمد۔ والی سوات کے نواسے شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت۔۔ وزیر اعلی کی کمشنر ملاکنڈ کے دفتر میں وکلاء سے ملاقات، وکلاء تنظیموں میں گرانٹ ان ایڈ کے چیکس تقسیم ۔ وزیراعلی نے سوات کے چار تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں 50، 50 لاکھ کے چیکس تقسیم کئے۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے لئے ایک کروڑ جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے دو کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔ وزیراعلی کا ڈی پی او آفس کا دورہ، نو قائم شدہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح۔