سوات(مارننگ پوسٹ) سوات مینگورہ شہر اور مضافات میں صبح نماز فجر کے بعد گرج چمک اور تیز ہواوں کیساتھ باران رحمت برس پڑی جو ٹھنڈی ہواووں کیساتھ جاری تھا جس کی وجہ سے موسم ٹھنڈا خوشگوار ہو گیا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں جس کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، ندی نالوں اور گھروں کے چھتوں سے بارش کا پانی نکلنا شروع ہوگیا ہے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی