سوات (مارننگ پوسٹ)اتفاق رکشہ یونین سوات کے صدر جہانزیب اور جملہ کابینہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات میں غیرقانونی رکشوں کی آمد روکنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں، مینگورہ شہر میں پنجاب سے بے تحاشہ رکشوں کی آمد سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے ہماری یونین سوات کے ٹریفک حکام سے ہرقسم کی تعاؤن کے لئے تیار ہے، اخبارات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوات میں مزید رکشوں کی گنجائش نہیں جس کی وجہ سے نئے رکشوں کو نمبرات جاری کرنے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے لیکن اس کے باؤجود کچھ لوگ غیر قانونی طریقوں سے دھڑا دھڑ نئے رکشے سوات لارہے ہیں اور انہیں مینگورہ شہر میں جعلی نمبرات اور”ایپلائڈ فار“ کانمبر پلیٹ لگا کر استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کی محدود سڑکوں پر مزید رکشے چلانے کی گنجائش نہیں رکشوں کی بھرمار کی وجہ سے آئے روز سڑکوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھے جاتے ہیں اور لمبی لمبی قطاروں میں شہریوں کابرا حال ہوتا ہے لہذا ہماری یونین مطالبہ کرتی ہے کہ کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام،ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات ضلعی انتظامیہ کے تعاؤن سے سوات میں مزید رکشوں کی آمد پر پابندی لگانے کے لئے شیر گڑھ چیک پوسٹ سمیت لنڈاکی، شموزی، بونیر، کلیل کنڈاؤ اور دیگر راستوں کے ذریعے سوات میں رکشوں کی آمد روکنے کے لئے موثر اقدامات اُٹھائیں ہماری یونین اس حوالے سے انتطامیہ کو جس طرح کا تعاؤن درکار ہوگا ہم کرتے رہیں گے۔
انتظامیہ غیرقانونی رکشوں کی آمد روکنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے ،رکشہ یونین سوات
