سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں وفد نے فضل حکیم خان سے چمبر آف کامرس کیلئے دفتر کا مطالبہ کیا جبکہ سوات میں صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس پر فضل حکیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو سوات چیمبر آف کامرس کیلئے دفتر سے متعلق اگاہ کرونگا اس موقع پر سوات میں صنعتی زون کے حوالے سے اس بات پر گفتگو ہوئی کہ صنعتی زون کیلئے زمین کا بندوست چیمبر آف کامرس کریگا اور تعمیراتی کام کیلئے فنڈز حکومت فراہم کرے گی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت سوات چمبر آف کامرس کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور حکومت کی خواہش بھی ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعت کی ترقی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کررہی ہے صنعت کا پہیہ چلنے سے معیشت مضبوط ہو گی۔
سوات میں چمبر آف کامرس کیلئے دفتر بنانے کا مطالبہ
