سوات(نمائندہ خصوصی)این اے تھری ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان نے سوئی گیس سے محروم علاقوں میں سوئی گیس فراہمی میں کوششیں تیز کردی دیگر علاقوں کے نسبت این اے تھری کے علاقوں میں محروم علاقوں میں کام تیزی سے جاری علاقوں کے عوام نے اس قسم کے کوششوں کو سراہا ان میں بریکوٹ کو ٹہ ابوہامانیار غالیگے سیدو شریف مرغزاراسلام پور منگورہ ملوک آباد جامبیل کوکارئی طاہر آباد وغیرہ کے علاقے شامل ہیں این اے تھری کے حلقوں کے اس سہولت سے محرومیت کے حوالے سے ایم این اے سلیم الرحمان نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے رائے کے احترام کرتے ہوئے ان کے محرومیت کا آزالہ کریں گے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے وفاقی سطح پر مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اس حوالے سے سیدو شریف میں دفتر کا بھی قیام عمل میں لایا ہے تاکہ عوام کے پہنچ میں آسانی ہوپی ایس خلیل احمد اور ترجمان صلاح الدین اس حوالے سے عوام کے رہنمائی کررہے ہیں