سوات(نمائندہ خصوصی)بی ایس پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور ان میں طلباء وطالبات کے لئے تحقیق پر خصوصی توجہ دی جائیگی آٹھارہ مختلف شعبہ جات میں علاقے کے لوگوں کو سہولت کے ساتھ معیاری تعلیم دی جاتی ہیں اس لئے نوجوان یہاں داخلہ لینے کے لئے زیادہ ترجیح دیتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ شعبہ جات میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جائیگی ان خیالات کا اظہارجہانزیب کالج سوات کوار ڈینیٹر چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انوارالحق نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر انوارالحق نے کہا کہ بی ایس پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری تحقیق پر خصوصی توجہ دی جاتی ہیں اس لئے جہانزیب کالج میں تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے بی ایس پروگرام میں مشکلات کے حل کے لئے آسانی پیدا کریں گے اور اس کو علاقے کے لوگوں کے بچوں کے لئے تعلیم مزید آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کریں گے
جہانزیب کالج میں تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے،ڈاکٹر انوارالحق
