سوات علاقہ بلوگرام کے رہاشی پر فائرنگ ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ وجہ 4 سال سے میکے بیٹھی بیوی کے ساتھ مقدمہ بتایا جارہا ہے ۔ متاثرہ شخص کے طرف سے سالے اور اس کے چچا پر دعویداری کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق گوہر علی ولد محمدوارث سکنہ بلوگرام نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت گھر کے قریب موجودتھا کہ اس دوران اس کا سالہ صدام ولد محمد حسن اور چچا خاندان نے آکر اس پر فائر کرکے شدید زخمی کردیا۔ فائرنگ کی وجہ بیوی کے ساتھ چار سال سے تنسیخِ نکاح کا کیس چلنا بیان کیا جا تا ہے جس پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔
سوات،بلوگرام میں رات کو گھر کے قریب ایک شخص پر فائرنگ،پولیس نے رپورٹ درج کرلی
