سوات(نامہ نگار)سوات کے علاقے الائی بانڈہ میں موبائل فون پر باتیں کرنے پر قتل ہونے والی خاتون کے بھائی اور دیور نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا،عدالت نے جیل بھجوادئے،ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان کے مطابق تین روز قبل تحصیل مٹہ کے علاقے الائی بانڈہ میں قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون مریم کے قتل میں ملوث ان کے بھائی صدام حسین اور دیور خالد کو گرفتاری کے بعد مٹہ کے جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزمان نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور تسلیم کیا کہ انہوں نے خاتون کو موبائل فون پر غیر مرد سے باتیں کرنے کی پاداش میں انہیں قتل کردیا،عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزمان کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئے،پولیس نے ملزمان کو جیل منتقل کردیا ہے۔
سوات موبائل فون پر باتیں کرنے پر قتل ہونے والی خاتون کے بھائی اور دیور نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا
