سوات (مارننگ پوسٹ ) وادی سوات اپنے گھنے جنگلوں اور مختلف النوع پھولوں اور پھلوں کی فصلوں کیلئے مشہور ہے آج کل پورے وادی میں رس بھرے جاپانی پھل (سرخ املوک)کا موسم اپنے عروج پر ہے ۔ضلع سوات میں املوک کے باغات 5ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں جبکہ اس کی سالانہ پیداوار 19ہزارٹن سے بھی زیادہ ہے ۔ املوک کو مقامی طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتاہے ۔آج کل اس پھل کی چونائی کی جاری ہے جسے ڈبوں میں پیک کر کے پاکستان کے مختلف مقاما ت کے لیے سپلائی کیا جاتا ہے۔ سوات میں سیب اور آڑو کے بعد املوک کی پیداوار سب سے زیادہ ہے ۔باغات کے مالکان کا کہنا ہے کہ کولڈ سٹوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ انتہائی میٹھا پھل ہے پورے پاکستان میں اس کو پسند کیا جاتا ہے ۔رنگت اور ذائقہ میں بے مثال جاپانی پھل کئی وٹامن سے بھرپور ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ املو ک کے ایک کارٹن پر 200روپے تک اخراجات آتے ہیں۔ اگر حکومت ترسیل کے نظام کو آسان بنائے اور کولڈ سٹوریج کا انتظام کرے تو کسانوں کو مناسب منافع مل سکتا ہے ۔ اس پھل کو برآمدکرنے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔