سوات(مارننگ پوسٹ)مٹہ میں غیر ت کے نام پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقے چپریال تھانے کے حدود گٹ میں زیارت خان نامی شخص نے اپنی بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا چپریال تھانے کے ایس ایچ او شہنشاہ خان کے مطابق زیارت خان نامی شخص نے اپنی بیوی جس کے ساتھ گھریلوتنازعہ پہلے ہی سے چلاآرہاتھا۔ اورمقتولہ کودو دن قبل والدین نے دارلامان سے ضمانت پر گھر لے کرآیاتھا ۔ ملزم نے والدین کے گھر سے ملنے کے بہانے نکال کر قتل کردیا۔ لاش کو گھر کے پچھلے حصے میں پھینک کر ملزم فرار ہوگیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک مہینے قبل ایک نوجوان کو بھی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے بناپر گولی ماری تھی جوکہ بچ گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاشی شروع کردی ہے۔
مٹہ میں غیر ت کے نام پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرقتل کردیا
