سوات(مارننگ پوسٹ)کبل میں یوم سیاہ کشمیر ریلی بڑی تعداد میں سکول طلبا ء کے علا وہ ACکبل سمیت تحصیل انتطامیہ کی بھر پور شرکت، ریلی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام نکا لی گئی جو مینگورہ کبل روڈ سے گزر ی ریلی میں ACکبل امیر علی شاہ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ، متعلقہ تحصیلداران، سکول اسا تذہ کے علا وہ بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی، ریلی سے قبل اے سی کبل نے ہائی سکول کبل میں 27اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے حوالے طلباء سے خطاب بھی کیا اور بھا رتی ظلم اور بربریت کے حوالے تفصیلی بات کی انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک دن ضرور آزا دہو کر رہے گا اور یہ پاکستانی ہی کا رہے گا۔بھارت بوکھلا ہٹ کا شکا ر ہو چکا ہے۔
سوات :کبل میں یوم سیاہ کشمیر ریلی سکول طلبا ءسمیت انتطامیہ کی بھر پور شرکت
