انجمن قصابان مینگورہ کے صدر خان طوطی نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ تمام سستے بازاروں میں عوام کو گوشت 350 روپے فی کلو کے حساب سے ملے گی انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ انہوں نے اپنے یونین کے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو گوشت ارزاں نرخوں یعنی 350 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا کریں ڈپٹی کمشنر سوات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاواضح رہے کہ سوات میں گوشت کی سرکاری نرخ 370 روپے فی کلو گرام ہے۔
سوات کے تمام سستے بازاروں میں گوشت 350 روپے فی کلو فرہمی کی یقین دہانی
