سوات(مارننگ پوسٹ)عمران خان کے وژن کے مطابق سوات کو کرپشن سے پاک کرنے کی کوششوں کوعوامی حمایت حاصل، کرپشن فری مہم کوکامیاب بنانے کے حوالے سے گران خان کی کوششوں نے عوامی مقبولیت حاصل کردی کرپٹ سرکاری اورحکومتی لوگوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عزیز اللہ گران کی حمایت میں پارٹی کارکن بھی میدان میں آگئے، سوات کو کرپشن فری ضلع بنانے کیلئے عزیز اللہ گران نے کرپٹ لوگوں پرہاتھ ڈالنے کے لئے قانونی تقاضے پورے کرکے ذمہ داروں کو ثبوت فراہم کردی تفصیلات کے مطابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کی طرف سے سوات کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنے کی مہم کو زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اور عام لوگوں کیساتھ ساتھ تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے بھی ان کی کوششوں کو سراہاجارہاہے اس حوالے سے عزیز اللہ گران نے کافی ثبوت اکھٹے کردئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورپی ٹی آئی ٹائیگرز نے سوات کو کرپشن اورکرپٹ سرکاری لوگوں سے پاک کرنے کے لئے ایم پی اے عزیز اللہ خان گران کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے ان کابھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیاہے اور سوات کو ہرقسم کرپشن سے پاک کرنے اور عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن فری سوات کے قیام کے لئے عزیز اللہ خان گران کی کوششوں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ موصوف نے عمران خان کے وژن کو زندہ رکھنے میں ایک کلیدی کرداراداکیاہے، تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی کے قیادت میں پی ٹی آئی ٹائیگرز اورکارکنوں کے ایک وفد نے ایم پی اے عزیز اللہ خان گران سے ملاقات کرتے ہوئے کرپٹ سرکاری وحکومتی لوگوں کو بے نقاب کرنے کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزیز اللہ خان گران حقیقی معنوں میں عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موصوف نے کرپٹ سرکاری وحکومتی لوگوں کے کرپشن کے حوالے سے جو معلومات اکھٹے کرکے وزیراعلیٰ اوردیگر اعلیٰ حکام تک پہنچائی ہے اصل میں یہ ایک جہاد ہے کیونکہ جو لوگ بظاہر شریف ہوتے ہیں لیکن اندرسے وہ کرپٹ ہونے میں ایک منفرد مقام حاصل کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ خان گران کے ساتھ ہم اس جہاد میں شریک ہیں۔سوات یونیورسٹی میں پیش آنے والاواقعہ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات اورعوام میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے اورواقعہ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کامطالبہ زورپکڑتاجارہاہے جبکہ عوام کی طرف سے ان عناصر کے خلاف کارروائی اورتعلیمی اداروں کو ان لوگوں سے پاک کرنے کووقت کاتقاضہ قراردیدیاگیاہے اورملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاجارہاہے اس سلسلے میں سوات یونیورسٹی اورسوات کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے ایک وفد نے پی ٹی آئی سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی سے مینگورہ میں ملاقات کرکے ان کو پورے صورتحال سے آگاہ کریں گے۔فضل ربی بھائی نے ان طلباء کو یقین دلایاکہ یونیورسٹی واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں تمام ترقانونی اورانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اور جوبھی اس واقعہ میں ملوث ہیں وہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے، بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے فضل ربی بھائی نے کہا کہ سوات یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ باعث تشویش ہے انہوں نے کہاکہ اگریونیورسٹی انتظامیہ بروقت کارروائی نہ کرتے تو یہاں بھی مردان یونیورسٹی جیساصورتحال پیداہونے کاخدشہ تھا، انہوں نے کہا کہ ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء انہوں نے سوات میں آئس نشہ کی بہتات پربھی تشویش کااظہارکیا اورکہاکہ اس گھناؤنے کاروبار میں جو بھی بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔ ان کو بے نقاب کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کی طرف سے کارروائی کی جائے گی۔