سوات:وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سوات کے موقع پر مینگورہ شہر میں بیشتر سرکاری و نجی سکول بند تھے۔ اور جمعہ کے دن لگنے والا لنڈا بازار بھی بند کردیا گیا تھا جبکہ سیدو شریف، مینگورہ شاہراہ کو بھی نماز جمعہ کے بعد بند کیا گیا تھا۔ جلسہ گاہ کے چاروں طرف سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا۔