سوات: ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، بونیر اور شانگلہ میں پاکستان کی ۷۵ سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں مرکزی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی تقریبات کا ایتمام کیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے جاری تقریبات میں عوام کی شرکت دیدنی ہے اور بازاروں میں جشن کا سا سماع ہے۔اس حوالے سے بازاروں میں قومی پرچم سمیت دیگر آرائشی سازوسامان کی خرید و فروخت عروج پر ہے۔ نوجوان خصوصا بچے جشن میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے پر عزم ہیں جبکہ بیکریوں میں آزادء پاکستان کے حوالے سے خصوصی کیک تیار کئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب جشن کے سلسلے میں فنکار برادری بھی پر جوش دکھائی دے رہی ہے اوراس سلسلے میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ مقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری ہے جسمیں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پشتو فلم انڈسٹری کے مایا ناز فنکاورں جہانگیر خان، خلیل جمال،بلبل اور بلال سمیت کاروباری اورسماجی شخصیات اقبال حسین، فضل ربی راجہ، نذیر اور دیگر نے پختونخوا ریڈیو سوات کی نشریات میں شرکت کی اور جشن آزادی کے سلسلے میں فلم انڈسٹری کے کردار پر روشنی ڈالی۔
سوات، بونیر اور شانگلہ میں پاکستان کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی
