اسلام اباد : ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 801 ارب روپے ہو گیا ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے سوا دو سال کے دوران قرضوں میں 14 ہزار 922 ارب روپے اضافہ ہو ا ، قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 98.3 فیصد ہوگیا ، مقامی قرضوں کا بوجھ سوا دو سال میں 7 ہزار 285 ارب روپے بڑھ گیا ، مقامی قرضوں کا حجم 23 ہزار 701 ارب روپے ہو گیا ، بیرونی قرضوں کے بوجھ میں سوا 2 سال میں 6 ہزار 416 ارب روپے کا اضافہ ہوا ، بیرونی قرضوں کا بوجھ 17 ہزار 369 ارب روپے ہو گیا ، جون 2018 تک ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 29 ہزار 879 ارب روپے تھا ، جون 2018 تک مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے ، جون 2018 تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 10 ہزار 953 ارب روپے تھا , 2013 میں ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 14 ہزار 318 ارب روپے تھا , لیگی حکومت کے دور میں قرضوں کے بوجھ میں 15 ہزار 561 ارب روپے کا اضافہ ہوا , مشرف کے 9 سالہ دور میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے کااضافہ ہوا , پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں قرضوں میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا.