(پشاور)خیبر پختونخو ا حکومت نے 9محکموں کو 35کروڑ 8لاکھ 92ہزار روپے کی 70نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ۔تمام محکموں کو پرانی اور ناکارہ گاڑیاں محکمہ انتظامیہ کے سپر د کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
سیکرٹری خزانہ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران 13محکموں کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت طلب کی گئی تھی تاہم 4محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں دی جا سکی جبکہ 9محکموں کو نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت محکمہ خزانہ سے حاصل کردہ دستاوزات کے مطابق محکمہ ترقی و منصوبہ کے کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 6کروڑ15لاکھ روپے سے 9ٹویوٹا ریوخریدی جائیں گی جن میں 4پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ، 2ڈسٹرکٹ منیجمنٹ یونٹ ہنگو اور دو ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے ہونگی جبکہ ایک پراجیکٹ سپورٹ یونٹ کیلئے خریدی جائیگی اسی طرح محکمہ مال کی جانب سے کمشنر بنوں کیلئے ایک ٹویوٹا جی ایل آئی، ایڈیشنل کمشنر کیلئے بھی ایک ٹویوٹا جی ایل آئی ، اسسٹنٹ برائے کمشنر برائے مال کیلئے ایک ہزار سی سی جبکہ اسسٹنٹ برائے کمشنر ڈویلپمنٹ کیلئے بھی ایک ہزار سی سی گاڑی خریدنے کی منظوری دی گئی جس پر 96لاکھ 73ہزار روپے خرچ ہونگے ۔19کروڑ45لاکھ روپے خرچ ہونگے
محکمہ بلدیات کی جانب سے مجوزہ 36گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی جس میں محکمہ بلدیات سیکرٹریٹ کیلئے 5گاڑیوں شامل ہیں ان میں سپیشل سیکرٹری بلدیات کیلئے 1800سی سی ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور چیف پلاننگ آفیسر کیلئے 1300سی سی کی گاڑیاں جبکہ سینئر پلاننگ آفیسر کیلئے ہزار سی سی کی گاڑی خریدنے کی اجازت دیدی گئی اسی طرح اسسٹنٹ انجینئر بلدیات ضلع بونیر کیلئے 4×2سنگل کیبن پک اپ خریدی جائیگی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نوشہرہ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ، اسسٹنٹ کمشنر پبی اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اور ایک پول کیلئے ڈبل کیبن ہائی کیپسٹی انجن گاڑیاں خریدی جائیں گی ۔
ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان کیلئے 2800سی سی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان فنانس اینڈ پلاننگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر کوہستان اور اسسٹنٹ کمشنر کیلئے 2ہزار 755 سی سی کی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر بونیر کیلئے ٹویوٹا کورولا الٹس 1.6، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بونیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیومن ریسورس ، اسسٹنٹ کمشنر ڈگر، گدیزئی، چغرزئی اور دو پول کیلئے ٹویوٹا ریوو جی 4×4 خریدی جائیں گی ۔
محکمہ خزانہ نے 7قبائلی اضلاع کے ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیلئے 7پک اپ ڈبل کیبن 4×4جبکہ ضم اضلاع بلدیات ڈائریکٹوریٹ کیلئے ایک 4×4ریوووی خریدی جائیگی۔محکمہ بہبود آبادی کو ایک 1300سی سی جبکہ دو سوزوکی بولان 800سی سی خریدنے کی اجازت دی گئی ہے ۔خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کیلئے ہزار سی سی کی تین گاڑیاں 56لاکھ 70ہزارروپے سے خریدنے کی منظوری دیدی گئی انجینئرنگ یونیورسٹی سوات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کیلئے 1800سی سی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز اور پروکیورمنٹ منیجر کیلئے 1300سی سی کی گاڑیاں ایک کروڑ 45لاکھ روپے سے خریدنے کی منظوری دی گئی ہے
محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت میں ایڈیشنل سیکرٹر ی کیلئے ایک ہزار 329 سی سی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے ایک ہزار سی سی ، خیبر پختونخوا میں مستقبل میں قائم کئے جانیوالے جوان مراکز کی نگرانی کیلئے 2800سی سی کی 4×4گاڑی، 7قبائلی اضلاع میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیکیج کی نگرانی کیلئے 2800سی سی کی گاڑی اور ضم اضلاع کیلئے سیاحت کے محکمہ کو شروع کرنے کیلئے ایک ہزار سی سی کی گاڑی 4کروڑ33لاکھ 76ہزار روپے سے خریدنے کی منظوری دی گئی ہے
اسی طرح محکمہ توانائی و منصوبہ بندی میں سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے ٹویوٹا یارس ایک ہزار 329سی سی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیلئے سوزوکی کلٹس ایک ہزار سی سی گاڑی 50لاکھ روپے سے خریدنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ محکمہ زراعت میں ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے 1300سی سی جبکہ دوڈپٹی سیکرٹریز کیلئے ایک ہزار سی سی کی دو گاڑیاں 96لاکھ 73ہزار روپے سے خریدنے کی اجازت دی گئی ۔