سوات: سوات سے رکن قومی اسمبلی و رہنماء ن لیگ ڈاکٹر عباد کی ھنگامی پریس کانفرنس ، پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ 13 نومبر کو پختونخواہ کے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرینگے ، انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود عدالت نے جلسے کے احکامات جاری کئے، حکومت اور انتظامیہ کے جانب سے جلسے کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، مراد سعید طوفان بد تمیز ی کے وزیر ہے، شہباز گل ترجمان نہیں کرائے کے ٹٹو ہے، عمران خان کے جلسے میں لوگوں نے دلچسپی نہیں لی تھی، جلسے سے نواز شریف ، مریم نواز، شاہد خاقان ، احسن اقبال اور امیر مقام خطاب کرینگے، کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی وزرا گلگت بلتستان کے الیکشن مہم چلا رہے ہیں،