پشاور: خواجہ سراوں ہر تشدد اور ضلع بدر کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔تا ہم اس سلسلے میں خواجہ سراوں نے پریس کانفرنس کی۔ آرزورکا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔کوہاٹ واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
چاہت نے کہا کہ خواجہ سرا کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔آرزونے پریس کانفرنس میں کہا کہ و زیر اعلی کے مشیر ضیا اللہ بنگش کا بیان قابل مذمت ہے،انھوں نے کس بنیاد پر ایک خواجہ سرا کو ضلع بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
خواجہ سرا چاہت کا مزیدکہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ دو گروپوں نے آپسمیں کی, میری وجہ سے کسی نے کسی کو نہیں مارا، وزیراعلی کے مشیر مجھے میرے گھر سے بے گھر کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضیا اللہ بنگش کو عہدے سے ہٹا کر خواجہ سراوں کو تحفظ دیا جائے۔
خواجہ سراوں کا وزیر اعلی کے مشیر ضیااللہ بنگش کوعہدےسےہٹانےکامطالبہ
