پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے عمران خان کی قیادت میں بہت جلد پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے دنیا نے تسلیم کیا کہ کشمیر صرف بھارت کا مسئلہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بہترین کام کر رہی ہے وزیر اعلیٰ محمود خان سب سے زیادہ کام کرنے والے وزیر اعلیٰ ہے ہم چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا پختونخوا حکومت کے کاموں کو مرکزی میڈیا میں ہائی لائٹ کرے۔ خیبرپختونخوا پختونخوا میں تنظیم سازی کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کے لیے آیا ہو تاکہ ورکر، حکومت اور لیڈروں کے درمیان رابطے مضبوط ہو۔ وہ پشاور میں صوبائی وزیر اطلاعات کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ احمد جواد نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد اکثر تنظیم سازی میں سست روی آ جاتی ہے اور عام ورکر اور حکومت کے درمیان رابطوں میں کمی آجاتی ہیں۔ یہاں خاص طور پر میڈیا سے ملنے اور عام ورکر کی آواز کو حکام تک پہنچانے اور رابطے بڑھانے کے لیے آئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی۔ سید قاسم علی شاہ، ڈاکٹر علی حیدر اور محمد نعمان بھی ہمراہ تھے۔
پاکستان تحریک انصاف نے محمودخان کوزیادہ کام والاوزیراعلیٰ قراردیدیا
