سوات:پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ کی جانب سے نو تعینات پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید وہاب کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے خیبر پختون خواہ کے ممبران نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسر درانی اور اسسٹنٹ ڈائرکٹر خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مراد علی نے پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب صاحب کو سوسائٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب صاحب نے سوسائٹی کے ممبران اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی تمام تر توانائیاں یونیورسٹی آف اگرکلچر پشاور کو پاکستان کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے بروئے کار لائنگے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ ایک طرف تو فوڈ سائنس کے شعبے سے منسلک ممبران کو پورے پاکستان میں یکجا کرتا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کی تمام جامعات کو بھی ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر سید وہاب پاکستان سوسائٹی آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجسٹ کے نائب صدر بھی ہے اور یہ سوسائٹی پاکستان اور صوبوں کی سطح پر فوڈ سائنٹسٹس کے بہتری کے لئے کام کرتی ہے ۔