پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کا سیدو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور صفائی کے نظام کو کا باغور جائزہ لیا۔ صورتحال سے ممبر صوبائی اسمبلی مطمئن نظر نہیں آئے۔ہسپتال میں صفائی کا ناقص انتظام درست کرنے کیلئے حکام کو توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان کا ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے حوالے سے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی پر معمور عملہ کی فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ سیدوگروپ آف ہاسپٹلز میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم کا ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بار بار ہسپتال کا دورہ اس لئے کرتے ہیں کہ عوام کو کسی قسم کی تکالیف نہ ہو اور عوام کو بروقت تمام سہولیات مہیا ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حاکم نہیں خادم بن کر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں، ترقی اورخوشحالی کے اس سفر میں لوگوں کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا، ہم عوام کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہر حد تک کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز حضرات کو عوام کی بے لوث خدمت کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے رویوں سے مکمل مطمئن ہیں تاہم ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظام پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے حوالے سے فوری طورپر رپورٹ پیش کیاجائے اور صفائی کانظام درست کرکے لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتال کی صفائی کیلئے مقرر لوگوں کو بھاری تنخواہیں اس مقصد کیلئے اداکررہی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں گے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کا سیدو ٹیچنگ ہسپتال صفائی کے نظام کا باغور جائزہ
