سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ2013میں موجودہ حلقہ پی کے 5کے لوگوں نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اسکی لاج رکھی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کی آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیااور عوام کا ہر جائز مسئلہ ان کی دہلیز پر حل کیا ماضی میں انکے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان تک نہیں تھامنگورہ سٹی کی تمام سڑکیں،آبنوشی نظام،گلی کوچوں، تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کے حالات درہم برہم تھے اور عوام مایوسی کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے امن و امان اور سرکاری محکموں کودرست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جس میں ہم عوامی امیدوں کے مطابق کامیاب ہوئے ہم نے ترقیاتی کام ہر ویلج کونسل کی سطح پر کئے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا وہ مینگورہ سٹی میں تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے زیرتکمیل بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت سیدو شریف روڈ پر جاری سولر لائٹس کے کام کا معائنہ کررہے تھے جس کے تحت 14کروڑ روپے کے خرچ سے مینگورہ کی تمام شاہراہوں پر سولر لائٹس نصب کئے جا رہے ہیں فضل حکیم خان نے کہا کہ پانچ سال کے دوران حکومت میں رہ کر ہم نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہے لوگوں نے دن رات جب کہا اور جب چاہا توان کا ہرکام میرٹ اور انصاف کے مطابق کیا تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کئے یہ وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر سیکٹر میں کام کیا عوام کو ان کا ہر حق لوٹایا ترقیاتی فنڈز کو قومی امانت سمجھ کر پوری ایمانداری اور دیانتداری سے خرچ کیاعوام اس کا موازنہ گزشتہ ادوار حکومت میں حکمران رہنے والے ہمارے سیاسی مخالفین ضرور کریں اور خود فیصلہ کریں کہ ہم نے عوام کیلئے کیا کام کئے تب عوام کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ ہماری صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہود کیلئے شبانہ روز کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو ضرور موقع دیں گے حکومت کے آخری دنوں میں بڑی تعداد میں لوگ ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں یہ پاکستان تحریک انصاف اور ہماری صوبائی حکومت پر مثالی اعتماد کا ظہار ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت ختم ہوتی ہے تو ایم پی ایز اور ایم این ایز عوام سے دور ہو جاتے تھے لیکن ہم اُن میں سے نہیں ہم جس طرح 2013میں عوام کے پاس گئے تھے اُسی طرح دوبا رہ پورے فخر سے اگلے عام انتخابات2018 میں شریک ہونگے اور بھاری اکثریت سے اسمبلیوں میں جائیں گے اور عوام کی فلاح و بہود پر مبنی ترقیاتی عمل جاری رکھیں گے قبل ازیں فضل حکیم خان نے مینگورہ کے علاقے اینگرو ڈھیرئی میں جنازہ گاہ کا افتتاح کیا۔