سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں صبح سے بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سوات کے مختلف میدانی علاقوں میں بارش جبکہ وادئی کالام، ملم جبہ، بحرین سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 4 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں نئے سال 2021 کی پہلی بارش اور برف باری شروع
