سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پابندی کے باوجود کھلونااسلحہ کی فروخت بدستور جاری ہے۔بچے دھڑادھڑاسے خریدرہے ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں میں کھلونا اسلحہ کے کاروبار اور خریدوفروخت پر پابندی عائد ہونے کے بعد بڑی بڑی مارکیٹوں سے یہ غائب ہوگیا تھا، مگر شہرکے محلوں میں موجود بیشتر دکانوں میں اب بھی یہ کاروبار بڑی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈیلران بلیک پر کھلونااسلحہ سپلائی کرنے میں مگن ہیں۔ چند دن قبل انتظامیہ نے کھلونا اسلحہ کے کاروبار پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعدشہر کی مارکیٹوں میں اس کا کاروبارکرنے والوں نے بلیک میں اس کی فروخت شروع کی ہے۔
سوات میں پابندی کے باوجود اسلحہ نما کھلونوں کی فروخت بدستور جاری













