سوات(مارننگ پوسٹ)واسا کی کتامار مہم ناکام، سیدوشریف اسپتال میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم باولئے کتوں کے کاٹنے کی ویکسن پر خرچ ایم ایس سیدوشریف اسپتال ڈاکٹر گلشن فاروقی، سیدوشریف اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کے مطابق گذشتہ دو سالوں میں باولے کتوں کے ویکسین پر ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے سرکاری ستویزان کے مطابق سال 2017-18میں 94لاکھ روپے سے زائد باولے کتوں کے ویکسین خریدی گئی جبکہ 2019میں اب تک 11لاکھ روپے سے زائد کتوں کے کاٹنے والے مریضوں کے دوا پر خرچ کی جاچکی ہے۔ مینگورہ شہر اور گردو نواح میں اوارہ کتوں کو مارنے کا کام واسا کے ذمہ داری ہے ماہرین کے مطابق صرف چند لاکھ روپے کی زہر خریدکر اوارہ کتوں کا خاتمہ کیاجاسکتاہے مگر ڈبیلو ایس ایس سی کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے آئے روز اوارہ اور پاگل کتے عوام کو کاٹتے ہیں جس سے ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامناہے تودوسرے طر ف کثیر رقم اس پر خرچ ہورہی ہے۔واسا کے چیف ایگزیکٹو شیدامحمد کے مطابق ان کا ادارہ مسلسل اوارہ کتوں کو ٹھکانے لاگانے پر کام کرہی ہیں مگر اس کے ضلع کے سطح پر مہم کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے علاقوں کے کتے شہر کے طرف آنے سے روک دئے جائیں۔
سوات واسا کی کتامار مہم ناکام، ایک کروڑ روپے کتوں کے کاٹنے کی ویکسن پر خرچ
