سوات کی برف پوش وادی کالام میں برف میں کبڈی مقابلوں کا میدان سج گیا۔ مقابلوں میں وادیِ کالام کی 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ وادیِ کالام میں برف سے ڈھکے شاہی گراؤنڈ پر امسال بھی مقامی سطح پر سنو کبڈی ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا ہے، جس میں سات کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ خون جمادینے والی سردی میں کبڈی کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادیِ کالام کا رُخ کرلیا اور کھیل سے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے آج بدھ کے روز ہوں گے۔