سوات(مارننگ پوسٹ)خوشحال پبلک سکول کامیابی کے طرف گامزن ہے ، سکول کو لڑکیوں کے لئے مخصوص کیاگیاہے، پرنسپل، تفصیلات کے مطابق خوشحال پبلک سکول کے پرنسپل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ملالہ یوسفزئی اور ضیاء الدین یوسفزئی کے لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ کی وجہ سے خوشحال سکول کو علاقے کے لڑکیوں کے لئے مخصوص کیاگیا ۔ اس سلسلے میں پانچویں سے پاس ہونے والے تمام لڑکوں کو دوسرے سکولوں میں داخل کرانے کا باقاعدہ اعلان کیاگیاہے اور ان طلباء کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہاہے خوشحال سکول سے فارغ ہونے والے تمام ہونہار طلباء کے لئے مینگورہ شہر کے تمام سکولوں کے دروازے کھلے ہیں ۔ اس طرح خوشحال سکول میں لڑکیوں کے لئے باقاعدہ ہائی سکول او ر پھر کالج کا انتظام موجود ہے ۔ خوشحال سکول لڑکیوں کی تعلیم بارے اپنے خدمات جاری رکے گا۔خوشحال پبلک سکول کے بندش کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہے۔