سوات: لاہور میں گیس سلنڈر حادثے میں زخمی سوات کے ادیب اور کالم نگار تصدیق اقبال بابو انتقال کرگئے۔ تصدیق اقبال بابو ساکن عالم گنج اور ساتھی پروفیسر سبحانی جوہر سیر کی غرض سے لاہور گئے تھے، جہاں ایک دوست کے ساتھ ٹھہرے تھے کہ کمرے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دونوں بری طرح جھلس گئے تھے۔نتیجتاً تصدیق اقبال بابو زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے، جن کو گذشتہ روز آبائی قبرستان عالم گنج تحصیل خوازہ خیلہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔