سوات: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 01 جولائی 2022 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 282.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 511 روپے اور عام بس کا کرایہ 485 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 318 روپے او رعام بس کا کرایہ 302 روپے، پیر بابا 229 روپے اور عام بس کا کرایہ 217 روپے، الپوری 193 روپے اور عام بس کا کرایہ 183 روپے، بیشام 306 روپے او ر عام بس کا کرایہ 290 روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن کوچ کا کرایہ258 روپے او ر عام بس کا کرایہ 245 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 193 روپے اور عام بس کا کرایہ 183 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 306 روپے اور عام بس کا کرایہ 290 روپے، الوچ سے مینگورہ فلائن کوچ کا کرایہ 342 روپے اور عام بس کا کرایہ324 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلع بونیر کے پیر با با سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ 457 روپے اور عام بس کا کرایہ 434 روپے, مردان کیلئے باالترتیب 288 اور 274 جبکہ پیر بابا سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 172 روپے اورعام بس کا کرایہ164 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا