سوات:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے نو تعینات چیرمین تسبیح اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات بورڈ کی ترقی اور طلباء و طالبات کی مسائل حل کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا ینگے اور سوات بورڈ میں جلد ای مارکنگ اور اسسمنٹ مارکنگ کا نظام رائج کرینگے ان خیالات کا اظہار بحثیت چیرمین چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر دوران کیا اس موقع پر سوات بورڈ کے سیکرٹری عمر حسین خان ،یونی آف سوات کے محبوب الرحمن اور سردر علی خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ کو مکمل کمپیوٹرائز کرانے سمیت دیگر مسائل ایک چیلنج ہے جسکو ہر صورت میں حل کرائینگے انہوں نے کہا کہ جن بچوں کو اپنے مارکنگ وغیرہ پر شکوک و شبہات وہ آئیں ان کے پرچے ان کے سامنے رکھیں گے اور وہ خود دیکھ لیں کہا کہ ان خدشات کو دور کرنے کیلیے بہت جلد ای مارکنگ اور اسسمنٹ مارکنگ ک کمپیوٹرائز نظام رائج کیا جارہا ہے اور چارج سنبھالنے ہی اس پر کام شروع کردیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو یہ شکایت نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ماہرین تعلیم اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر سوات بورڈ میں اصلاحات لانے کیلیے مشترکہ کام کرینگے تاکہ طلباء و طالبات کے مشکلات ختم کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ سوات بورڈ میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دینے کیلیے تمام عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو